وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول

گورنر پنجاب کی جانب سے استعفی 31 مارچ کو منظور کیے جانے کا امکان ہے


ویب ڈیسک March 30, 2022
—فائل فوٹو

WASHINGTON: وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول ہوچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفی منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور استعفی 31 مارچ (کل) منظور کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور استعفے کی منظور ی کرکے اسمبلی سیکریٹریٹ کو آگاہ کردیں گے اور استعفے کی منظوری کے بعد اسمبلی سیکریٹریٹ نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اقدامات کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ استعفے کی منظوری کے بعد اسمبلی اجلاس طلب کرنے اور انتخاب کا شیڈول جاری کیاجائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں