سندھ ہاؤس میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس عامر لیاقت سمیت پی ٹی آئی کے 22 ارکان شریک
اپوزیشن جماعتوں کے 175 ارکان موجود تھے، ذرائع
ISLAMABAD:
اپوزیشن جماعتوں اور حکومت سے علیحدہ ہونے والے اتحادیوں کا مشترکہ اجلاس سندھ ہاوس میں ہوا جہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عامر لیاقت حسین سمیت 22 ارکان قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔
سندھ ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جہاں اپوزیشن جماعتوں کے 175 ارکان موجود تھے۔
اپوزیشن کےاجلاس میں پی ٹی آئی کے فرخ الطاف جویریہ ظفر، عامر لیاقت، سمع الحسن گیلانی، نور عالم، نواب شیر، ریاض مزاری، افضل ڈھاندلا، رانا محمد قاسم، محمد عبدالغفار وٹو، مخدوم زادا، سید باسط احمد، عامر طلال، سردار ریاض محمود خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔
شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے شرکا سے خطاب کیا اور اجلاس کی کارروائی اور آئندہ کی حکمت عملی پر اعتماد میں لیا۔