برطانوی گلوکار ٹام پارکر انتقال کرگئے

وہ دماغی کینسر میں مبتلا تھے


ویب ڈیسک March 30, 2022
(فوٹو: بی بی سی)

برطانیہ کے معروف بینڈ برٹش بوائے کے مرکزی رکن ٹام پارکر کینسر کے عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی گلوکار بوائے بینڈ کے مرکزی گلوکار تھے، انہیں اکتوبر 2020 میں اسٹیج 4 گلیوبلاسٹوما یعنی (ٹیومر) کی تشخیص ہوئی تھی۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر انکی اہلیہ کلسے ہیڈوک نے مداحوں سے افسوس ناک خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہم اس خبر کو سن کر بالکل ٹوٹ ہوچکے تھے لیکن ہم اس سے لڑیں گے، ہمیں آپ کا دکھ نہیں چاہیے اور ہم ملکر اس خوفناک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کریں گے جبکہ علاج کے تمام دستیاب آپشنز تلاش کریں گے۔

کلسے ہیڈوک نے مزید لکھا کہ 'میں ان تمام افراد کی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا اور موذی مرض کے خلاف لڑنے میں ہماری مدد کی'۔

برطانوی گلوکار ٹام پارکر اور کلسے ہیڈ وک کی شادی سال 2018 میں ہوئی تھی جس کے ایک سال بعد انکی بیٹی اوریلیا روز پیدا ہوئیں جبکہ گزشتہ سال اکتوبر میں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

بینڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں پارکر کی موت کا بہت دکھ ہے وہ ہمارے خاندان کا حصہ تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں