سوشل میڈیا کے ذریعے عطیات جمع کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کم سے کم سے 6 ماہ قید اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا

(فوٹو: ٹوئٹر)

کراچی:
متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت میچز کے ذریعے عطیات جمع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق اماراتی پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے عطیات جمع کرنے والے کو خبردار کیا ہے کہ دل کو جھنجوڑ دینے والے میسجز سمیت فنانشل سپورٹ، طبی امداد اور مساجد کی تعمیر کے نام پر چندا جمع کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


پولیس کا کہنا ہے کہ چندہ یا عطیات لے نام پر جمع کی جانے والی رقم کس فرد کو بھیجھی جارہی ہے اور اس کے کیا مقاصد ہیں یہ واضح نہیں ہوتا۔ عطیات مہم کی یہ تمام صورتیں گداگری میں شمار ہوتی ہیں جن پر کم سے کم سے 6 ماہ قید اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا۔

ابوظبی پولیس نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اس طرح کی اپیلوں سے ہوشیار رہنے اور ان کے ساتھ تعاون نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Load Next Story