ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے

جام عبدالکریم کو امیگریشن کے بعد ایف آئی اے حکام نے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے حوالے کردیا


ویب ڈیسک March 31, 2022
جام عبدالکریم کو امیگریشن کے بعد ایف آئی اے حکام نے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے حوالے کردیا فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے، صوبائی وزیر امتیاز شیخ رہنما پیپلز پارٹی سہیل سیال اور شبیر بجارانی نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔


رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو امیگریشن کے بعد ایف آئی اے حکام نے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے حوالے کیا، وہ جام عبدالکریم کو پولیس سیکیوریٹی میں ایئر پورٹ سے اپنے ہمراہ لے گئے، ذرائع کے مطابق جام عبدالکریم وزیر اعظم کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد میں اپنا ووٹ بھی استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ناظم جوکھیو کی بیوہ نے شوہر کے قتل میں ملوث پی پی ارکان اسمبلی کو معاف کردیا


واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی ناظم جوکھیو کی بیوہ نے اپنے شوہر کے قتل میں ملوث تمام افراد کو معاف کرنے کا ویڈیو بیان جاری کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں