مائنس بزدارکی بات کرنے والوں کی گاڑی پرجھنڈا میرے دستخط سے لگا عثمان بزدار

خاتون اول کے منظورنظرہونے کا تاثر درست نہیں ،عثمان بزدار


ویب ڈیسک March 31, 2022
مجھے کسی سے کوئی گلہ نہیں خاموشی سے پردے کے پیچھے بیٹھ کرکام کرتا رہوں گا،عثمان بزدار:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جو لوگ مائنس بزدار کی باتیں کرتے تھے ان کی گاڑی پرجھنڈا میری دستخط سے لگا تھا میں چاہتا توانہیں نکال سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویو میں کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں حالات پل پل تبدیل ہورہے ہیں۔سیاسی بحران پرمیں نے وزیراعظم کو کہا کہ جو وہ فیصلہ کریں گے میں قبول کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ مجھ پراعتماد کیا ہے مشکل صورتحال میں خود استعفی نہ دیتا تواپنا حق ادا نہیں کرتا۔عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کسی سے کوئی گلہ نہیں ہے خاموشی سے پردے کے پیچھے بیٹھ کرکام کرتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ خاتون اول کے منظورہونے کا تاثر درست نہیں۔ ساڑھے تین سال مسلسل کام کیا اورکوئی چھٹی نہیں کی اپنی کارکردگی کے حوالے سے میرا ٹارگٹ لوگوں کی خدمت تھا۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کے ذریعے اپنی باتیں اس طرح نہیں پہنچا سکے جیسے پہنچانا چاہئیے تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں