ہالی ووڈ اسٹار بروس ولزخطرناک دماغی بیماری میں مبتلا ریٹائرمنٹ کا اعلان

اس مشکل وقت میں مداحوں کی محبت، شفقت اور حمایت کی قدر کرتے ہیں، اداکار کی فیملی کا بیان


ویب ڈیسک March 31, 2022
اداکار کی فیملی نے اعلان کیا ہے کہ بروس ولز اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کررہے ہیں، فوٹوفائل

RAWALPINDI: ہالی ووڈ کے سپر اسٹار بروس ولز کو خطرناک دماغی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ان کی فیملی نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار فلموں سے ریٹائر ہورہے ہیں۔

ہالی ووڈ کی سپرہٹ ''ڈائے ہارڈ'' فرنچائز، ''12 منکیز''،''دی سکستھ سینس'' اور ''ان بریک ایبل'' سمیت کئی فلموں میں اداکاری کرنے والے 67 سالہ اداکار بروس ولز کو ''افیسیا'' نامی خطرناک بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد اداکار کی فیملی نے اعلان کیا ہے کہ بروس ولز اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کررہے ہیں۔

افیسیا دماغ کی خطرناک بیماری ہے جو کہ دماغ کے مخصوص حصوں کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے انسان کے بولنے کی صلاحیت کو بے حد متاثر کرتی ہے۔ اس بیماری کی بڑی وجوہات فالج اور سر کا صدمہ ہیں۔ اس کے علاوہ افیسیا بیماری دماغ کے ٹیومر یا دماغ کے انفیکشن کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔

اداکار بروس ولز کے خاندان نے انسٹاگرام پر جاری مشترکہ بیان میں مداحوں کو ان کے صحت کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکار کے اس مشکل وقت میں مداحوں کی جانب سے دی جانے والی محبت، شفقت اور حمایت کی قدر کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں