مقامی حکومتوں سے متعلق درخواستوں پر حکومت سندھ کو جواب کیلئے آخری مہلت

ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل کی جواب جمع کرانے کے لیے کچھ وقت دینے کی استدعا


کورٹ رپورٹر March 31, 2022
ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل کی جواب جمع کرانے کے لیے کچھ وقت دینے کی استدعا

سندھ ہائیکورٹ نے مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی کی درخواستوں پر حکومت سندھ کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دیدی۔

جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو مقامی حکومتوں کو با اختیار بنانے سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ اور جماعت اسلامی کی جانب سے ندیم احمد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

جونئیر وکیل نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین احمد اسلام آباد میں مصروف ہیں۔ طارق منصور ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا کہ بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ ترقیاتی کام روکے جائیں۔ سپریم کورٹ فیصلے کے تحت ترقیاتی کاموں کو روکا جائے۔ چاہتے ہیں سپریم کورٹ کی حالیہ ججمنٹ پر عمل درآمد کیا جائے۔ سپریم کورٹ مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کا حکم دے چکی۔ سرکاری وکیل نے جواب کے لیے مہلت طلب کرلی۔

ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل نے موقف دیا کہ جواب جمع کرانے کے کچھ وقت دیا جائے۔ عدالت نے سندھ حکومت کو جواب کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 28 اپریل کے لیے ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں