بدبخت بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا
مقتول کی شناخت ریاست کے نام سے ہوئی جسے سر میں تین گولیاں ماری گئی ہیں، پولیس
بدبخت بیٹے نے اپنے کزن کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں ناخلف بدبخت بیٹے نے باپ کو گولی مار کر قتل کر دیا، واقعے میں مقتول کا بھتیجا بھی شامل تھا، دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت ریاست علی کے نام سے ہوئی ہے، اور ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کو بیٹے معظم اور بھتیجے زین نے قتل کیا، مقتول کے سر میں تین گولیاں ماری گئی ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فارنزک کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا، جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔