وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی بولنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

ایکسپوٹوئنٹی ٹوئنٹی کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر پر شیئر کی ہے


ویب ڈیسک March 31, 2022
ایکسپوٹوئنٹی ٹوئنٹی کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر پر شیئر کی ہے فوٹواسکرین گریب

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی بولنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ایکسپوٹوئنٹی ٹوئنٹی کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں شنیرا اکرم کو ٹینس بال سے دائیں ہاتھ سے بولنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔

وسیم اکرم نے فینزکو مخاطب کرتے ہوئے مذاق میں لکھا ایک نئی بولرمل گئی ہے جسے اگلے پی ایس ایل ڈرافٹ میں ہونا چاہیے، آپ کی کیا رائے ہے؟

جواب میں مختلف دلچسپ ردعمل سامنے آرہے ہیں، بعض صارفین نے شنیرا کو پاکستانی ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ دیاہے۔ ایک من چلے نے ان کا موازنہ پی ایس ایل ڈرافٹ سے کرتے ہوئے لکھاہے کہ یہ ان سے تو بہتر ہے جنہیں اس بار آپ نے ڈرافٹ میں لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں