رمضان کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی

ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 10 سے 3 بجے تک 5 گھنٹے ہوں گے۔


ویب ڈیسک March 31, 2022
ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 10 سے 3 بجے تک 5 گھنٹے ہوں گے۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 10 سے شام 4 بجے تک 6 گھنٹے ہوں گے۔

ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 10 سے 3 بجے تک 5 گھنٹے ہوں گے۔ جمعتہ المبارک کو اوقات صبح 10 سے ایک بجے تک 3 گھنٹے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کا چاند 2 اپریل کو نظر آنے کا امکان

واضح رہے کہ رمضان کا چاند دیکھنے کےلیے 29 شعبان یعنی 2 اپریل ہفتے کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کردیا ہے جس کے نتیجے میں اتوار کو پہلا روزہ ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں