رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار جاری

پرائمری اسکول کی پہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 ہوگی


ویب ڈیسک March 31, 2022
پرائمری اسکول کی پہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 ہوگی فوٹو:فائل

MUZAFFARABAD: محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار جاری کردیے۔

محکمہ تعلیم نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پرائمری اسکول کی پہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 ہوگی اور دوسری شفٹ 11:45 سے 2:45 ہوگی۔

سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کلاسز کی ٹائمنگ 7:30 سے 11:30 ہوگی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق جمعہ کے روز اسکولوں کے اوقات کار 10:45 سے 01:15 ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کا چاند 2 اپریل کو نظر آنے کا امکان

 

واضح رہے کہ رمضان کا چاند دیکھنے کےلیے 29 شعبان یعنی 2 اپریل ہفتے کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کردیا ہے جس کے نتیجے میں اتوار کو پہلا روزہ ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں