قومی مجرم کو کسی صورت این آراو نہیں ملے گا مریم نواز

عمران خان اپوزیشن سے این آر او مانگ کر اپنے خلاف عالمی سازش میں کیوں شریک ہو رہے ہیں، مریم نواز


ویب ڈیسک March 31, 2022
عمران خان اپوزیشن سے این آر او مانگ کر اپنے خلاف عالمی سازش میں کیوں شریک ہو رہے ہیں، مریم نواز۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ قومی مجرم کو کسی صورت این آراو نہیں ملے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر عمران کی حکومت کا خاتمہ بین الاقوامی سازش ہے تو وہ اپوزیشن سے این آر او مانگ کر خود اپنے خلاف سازش میں کیوں شریک ہو رہے ہیں۔



مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران کے ڈرامے ان جرائم کا خوف ہے جو اس کے اقتدار کے بعد سامنے آنے ہیں، ایک قومی مجرم کو کسی صورت این آراو نہیں ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں