دی ہنڈرڈ لیگ ڈرافٹ بابراعظم سب سے مہنگی ترین کیٹیگری میں شامل

اس کیٹیگری کی بنیادی قمیت ایک لاکھ 25 ہزار پاونڈ رکھی گئی ہے


Sports Reporter March 31, 2022
فوٹو : اے ایف پی

WASHINGTON: دی ہنڈرڈ لیگ ڈرافٹ کے منتخب کردہ کھلاڑیوں میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سب سے مہنگی ترین کیٹیگری میں جگہ مل گئی۔

اس کیٹیگری کی بنیادی قمیت ایک لاکھ 25 ہزار پاونڈ رکھی گئی ہے۔ ان کے ساتھ کرس گیل، مچل مارش، سنیل نرائن، کیون پولارڈ، نکولس پورن، تبریز شمسی اور ڈیوڈ وارنر اس فہرست کا حصہ ہے۔

پچھتر ہزار پاونڈ کیٹیگری میں پاکستان کے محمد عامر اور شاداب خان کے ساتھ حارث روف کو رکھا گیا ہے۔ پچاس ہزار ڈالر کیٹیگری میں شعیب ملک، نسیم شاہ جبکہ چالیس ہزار ڈالر کیٹیگری میں شان مسعود، وہاب ریاض اور عماد وسیم کو جگہ ملی ہے۔

کھلاڑیوں کی نیلامی اور ٹیموں کے انتخاب کے لیے پانچ اپریل کا دن مقرر کیا گیا ہے۔ ڈراف میں 16 ممالک کے 284 کرکٹرز کی رجسٹریشن ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں