سندھ کابینہ کا شمالی علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی حمایت کا اعلان
شمالی علاقوں سے بھاگ کر آنے والے دہشتگردوں کے صوبے میں داخل ہونے کی کوشش اور خصوصا سرحدی علاقوں پر۔۔۔، قائم علی شاہ
سندھ کابینہ نے شمالی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی کارروائی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ شمالی علاقوں سے بھاگ کر آنے والے دہشت گردوں کے صوبے میں داخل ہونے کی کوشش اور خصوصا سرحدی علاقوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور دوسرے علاقوں سے آنے والوں کے کوائف ریکارڈ کئے جائیں۔
سید قائم علی شاہ نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لئے 10 ہزار پولیس اہلکار بھرتی کئے جارہے ہیں، 1400 ریٹائرڈ فوجی اہلکار بھی پولیس میں بھرتی کئے گئے ہیں جبکہ 600 مزید بھرتی کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے لئے 100 بکتر بند گاڑیوں، بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ کے لئے ٹینڈرز جاری کردیئے ہیں، حساس پولیس اسٹیشنوں کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے، پولیس بجٹ میں سالانہ 5 ارب روپے مزید مہیا کئے گئے ہیں اور ضرورت پڑی تو اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔