آسٹریلوی مڈل آرڈر بلےباز بین میکڈرموٹ قذافی اسٹیڈیم کو فیملی کیلئے یادگار بنالیا

والد کے بعد بیٹے کی بھی پاکستان کیخلاف تاریخی پرفارمنس


Sports Reporter March 31, 2022
(فوٹو: کرک اننفو)

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں میکڈرموٹ فیملی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کو اپنے لیے یادگار بنالیا۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلےباز بین میکڈرموٹ نے والد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم کو اپنی فیملی کے لیے یادگار بنایا، 4 نومبر 1987کو قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر کریگ میکڈرموٹ نے پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے پہلی بار 5 وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیاتھا جبکہ اب انکے بیٹے بین میکڈرموٹ نے دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران تاریخی اسٹیڈیم میں اپنے کیرئیر کی پہلی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

انٹرنیشنل کیرئیر کے دوران آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے بین میکڈرموٹ چوتھا میچ کھیل رہے تھے جبکہ اس سے قبل انہوں محض تین اننگز میں ایک نصف سنچری اسکور کی تھی تاہم سیریز کے دوسرے ون ڈے میں انہوں نے پہلی سنچری اسکور کی۔

بین میکڈرموٹ حارث روأف کی گیند پر 104 رنز بنرکر پویلین لوٹے، انکی اننگز میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں