فیفا میں رکنیت کی بحالی کیلئے 195 ممالک کا پاکستان کے حق میں ووٹ

فٹبال کی عالمی تنظیم(فیفا) کے 4 رکن ممالک نے پاکستان کی رکنیت بحال نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا


Sports Reporter March 31, 2022
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی کوششیں رنگ لے آئیں (فوٹو، فائل)

ISLAMABAD: فٹبال کی عالمی تنظیم(فیفا) میں پاکستان کی رکنیت بحال ہونے کی نئی امید جاگ اٹھی کیوں کہ 195 رکن ممالک نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیفا کانگریس نے خلیجی ملک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اپنے اجلاس کے دوران پاکستان کی رکنیت کی بحالی پر ووٹنگ کی، اس دوران 195 ممالک نے تمام شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کی رکنیت بحال کرنے کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ صرف 4 ممالک نے اس تجویز کے خلاف ووٹ کاسٹ کیا۔

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ہارون ملک کی سربراہی میں نارملائزیشن کمیٹی(این سی) کے لیے ایک بڑی جیت ہے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے این سی، فیفا ہاؤس اور پاکستان کی فیفا کی رکنیت سے متعلق متعدد مسائل پر ذاتی توجہ دی۔

فیفا کانگریس میں آج کی کامیابی ملک کی فٹ بال کمیونٹی کے لیے ایک بہت بڑا مثبت قدم ہے اور وزیر ڈاکٹر فہمیدہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیر ڈاکٹر فہمیدہ کا کہنا ہے کہ یہ ملک میں بین الاقوامی فٹ بال کی واپسی کی جانب ایک بہت بڑا قدم ہے، اور یہ وہ چیز ہے جسے میں ملک کے نوجوانوں کے لیے جلد از جلد کرنا چاہتی تھی۔

خیال رہے کہ فیفا کانگریس میں پاکستان کی نمائندگی این سی کے چیئرمین ہارون ملک، شید کھوکر اور حارث عظمت کر رہے ہیں جو این سی کے ممبر بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں