آئی پی ایل کے تمام میچ ہی فکسڈ ہیں وندو دارا سنگھ

آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کا سارا معاملہ آئی پی ایل کمشنر للیت مودی اور سری نواسن کی دشمنی کا نتیجہ تھا، وندو دارا سنگھ


ویب ڈیسک February 24, 2014
رائل چیلنجرز کے مالک وجے مالیا جوئے میں ملوث ہیں اور انہیں میچ فکسنگ کے متعلق سب پتا ہے، وندو دارا سنگھ فوٹو: فائل

میچ فکسنگ اسکینڈل میں گرفتار ہونے والے بھارتی اداکار وندو دارا سنگھ نےانکشاف کیا ہے کہ آئی پی ایل کے تمام میچ ہی فکسڈ ہے اور لیگ کے کھلاڑی عالمی سطح پر بھی میچ فکسنگ کرتے ہیں۔

ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وندو دارا سنگھ نے بڑے بڑے ناموں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں میچ فکسنگ کا سارا معاملہ آئی پی ایل کمشنر للیت مودی اور سری نواسن کی دشمنی کا نتیجہ تھا، آئی سی سی کے سابق صدر شرد پوار نے للیت مودی کی مدد کی جس کی بدولت انہوں نے جنوبی افریقا میں آئی پی ایل کے انعقاد سے لاکھوں ڈالرز کمائے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلور رائل چیلنجرز کے مالک وجے مالیا جوئے میں ملوث ہیں اور انہیں میچ فکسنگ کے متعلق سب پتا ہے تاہم کرکٹر سری سانتھ میچ فکسنگ میں ملوث نہیں تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں