اسلام آباد کے اسکول و کالج کیلئے رمضان کے نئے اوقات کار کا اعلان

ماہِ صیام میں پیر سے جمعہ تک اسکولوں اور کالجوں میں صبح کی شفٹ 8 بجے شروع ہوگی اور دوپہر 12 بجے ختم ہوگی


ویب ڈیسک March 31, 2022
ڈائریکٹر اکیڈمکس ایف ڈی ای سعدیہ عدنان نے نئے اوقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا (فوٹو، فائل)

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے رمضان المبارک کے دوران وفاقی دارالحکومت کے دائرہ اختیار میں آنے والے اسکولوں اور کالجوں کے نظرثانی شدہ اوقات کار کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹر اکیڈمکس ایف ڈی ای سعدیہ عدنان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام میں پیر سے جمعہ تک اسکولوں اور کالجوں میں صبح کی شفٹ 8 بجے شروع ہوگی اور دوپہر 12 بجے ختم ہوگی۔

سعدیہ عدنان نے تمام ایریا ایجوکیشن آفیسرز اور اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تعلیمی ہفتہ کے اختتام سے قبل رمضان المبارک کے دوران اسکولوں اور کالجوں کے نظر ثانی شدہ اوقات کے بارے میں طلبا کو آگاہ کریں۔

جہاں تک شام کی شفٹ کا تعلق ہے تو اسکول اور کالج پیر سے جمعرات تک دوپہر 12:30 بجے کھلیں گے اور شام کو 4:30 بجے بند ہوں گے۔ جمعہ کو شام کی شفٹ دوپہر 2 بجے شروع ہوگی اور شام 4:30 پر ختم ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |