ایران میں فٹبال میچ دیکھنے آئی خواتین پر مرچوں کا اسپرے کردیا گیا

اس میچ میں لبنان کو 0-2 کی شکست برداشت کرنا پڑی


ویب ڈیسک March 31, 2022
(فوٹو: الجزیرہ)

ISLAMABAD: فٹبال ورلڈکپ 2022 کے کوالیفائر کے دوران ایران میں فٹبال میچ دیکھنے آئی خواتین پر مرچوں کا اسپرے کردیا گیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈکپ ایشین کوالیفائر کا آخری میچ ایرانی دارالحکومت تہران کے بجائے شمالی شہر مشہد میں کھیلا گیا، ایران نے لبنان کے خلاف اس میچ میں 0-2 سے کامیابی سمیٹی تاہم اسٹیڈیم میں خواتین کو میچ دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میچ کی ٹکٹیں خریدنے والی خواتین نے جب اسٹیڈیم کا رخ کیا تو انتظامیہ نے انہیں اندر جانے سے روک دیا، جس پر خواتین کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ مبصرین کا خیال ہے کہ مشہد میں مذہبی سخت گیر حلقوں نے ایرانی فیڈریشن سے مشورہ کیے بغیر یکطرفہ طور پر کارروائی کی اور خواتین کو میچ دیکھنے سے روکا۔

2

دوسری جانب ایرانی فٹبال فیڈریشن کو خدشہ ہے کہ واقعہ کے بعد قطر میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی لگ سکتی ہے۔

اس سے قبل ایرانی وزارت کھیل کی جانب سے خواتین کو میچ میں شرکت کے لیے 2ہزار ٹکٹیں فراہم کی گئیں تھی تاہم انہیں میچ دیکھنے سے روکا گیا۔

1

واضح رہے کہ ایران میں انقلاب کے بعد کئی دہائیوں تک خواتین کو میچوں میں شرکت سے روکا جاتا رہا ہے لیکن فیفا کے دباؤ کے بعد حال ہی میں ورلڈکپ اور اے ایف سی چیمپئنز لیگ کے لیے کوالیفائنگ میچوں کے دوران خواتین کو ٹکٹ فراہم کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |