پاکستان میں ٹیلی نار کے فائبر کیبل کٹنے سے سروس متاثر

صارفین کو پریشانی کا سامنا


ویب ڈیسک March 31, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ نجی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ٹیلی نار کی سروسز آپٹیکل فائبر کیبل کے کٹنے سے سروس متاثر ہوئی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج جنوبی ریجن میں آپٹیکل فائبر کیبل (او ایف سی) کے متعدد جگہوں میں کٹنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جس کے نتیجے میں بعض مقامات پر ٹیلی نار کی وائس اور ڈیٹا سروسز متاثر ہوئی ہے۔

خدمات کی جلد از جلد بحالی کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ پی ٹی اے صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر ٹیلی نار کمپنی نے لکھا کہ ہمارے سروس پرووائڈر نیٹ ورکس کی آپٹیکل فائبر کیبلز کے مختلف جگہوں سے متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث صارفین ہماری خدمات سے محروم ہیں۔



کمپنی کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر خدمات کی مکمل بحالی اور اس کیبل کٹنے کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے کام کررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |