ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

گرین پاکستان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی جائے، عرفان کھوکھر

[فائل-فوٹو]

ISLAMABAD:
ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے فی کلوکا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گھریلو سلنڈر میں 157 روپے اور کمرشل سلنڈر میں 606 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ 2 سال سے جے جے وی ایل بندش کی وجہ سے سرکاری خزانے کو 50 ارب کا نقصان،ایل پی جی کی صارفی قیمت میں تقریباً 177 فیصد اضافہ اور لوکل پروڈیوسروں کے پاس 370 فیصد اضافی مارجن ہونے کے باوجود پی ٹی آئی حکومت نے غریب صارفین کو ریلیف نہیں دیا۔




ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ گرین پاکستان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی انڈسٹری کو ٹیکس فری قرار دیا جائے۔ ایل پی جی پالیسی ہم نہیں مانتے اسے فوری ختم کیا جائے۔
Load Next Story