کے پی کے عوام نے بیرونی آقاؤں کے حضور بکنے والے غداروں کو مسترد کردیا وزیراعظم

یہ تمام غداروں کے لئے تنبیہ ہے کہ حلقوں میں ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، عمران خان

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شاندارکامیابی پروزیراعلی کومبارکباد دیتا ہوں،عمران خان:فوٹو:فائل

LONDON:
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بیرونی آقاؤں کے حضوربکنے والے غداروں کو شدت سے مسترد کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں کے پی کے عوام نے بیرونی آقاؤں کے حضوربکنے والے غداروں کو پوری شدت سے مسترد کردیا۔




وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ تمام غداروں کے لئے پیشگی تنبیہ ہے کہ ان کے حلقوں میں ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فقید المثال کامیابی پروزیراعلی محمود خان اوراپنی پی ٹی آئی کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
Load Next Story