وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے فواد چوہدری

رپورٹس ملنے کے بعد وزیراعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے، فواد چوہدری


ویب ڈیسک April 01, 2022
سیکورٹی ایجنسیوں کی رپورٹ کے بعد وزیراعظم کی سیکورٹی سخت کردی گئ:فوٹو:فائل

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کہا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے اس لیے ان کی سیکیورٹی کو سخت کردیا جائے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں