ذمہ داران آگے بڑھیں اور فوری طور پر منصفانہ انتخابات کا اعلان کرائیں شیخ رشید
اتوار کو عمران خان ہار بھی گیا تو چوک چوراہے میں آئے گا، وزیر داخلہ
MULTAN:
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کا فوری انعقاد ووٹ فروخت کرنے والوں کے حساب کے لیے ہے اس لیے ذمہ داران آگے بڑھیں اور فوری طور پر منصفانہ انتخابات کا اعلان کرائیں۔
راولپنڈی میں وقار النساء کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں کل کا دن اہم ہے کیونکہ پاکستان کی دولت لوٹنے والے عمران کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتوار کو عمران خان ہار بھی گیا تو چوک چوراہے میں آئے گا تو بچہ بچہ ساتھ ہے، ڈرنا نہیں چوروں لٹیروں کے ساتھ عمران لڑے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو چھوڑا تو لوگ پسند نہیں کریں گے، اصلی اور نسلی مشکل میں وقت کھڑا ہوتا ہے راولپنڈی بکنے والے کو پسند نہیں کرتا۔ میں عمران کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔
انہوں ںے کہا کہ چاہتا تھا نالہ لئی کا بھی افتتاح کرتا مگر شاید یہ لوگوں کو پسند نہیں۔
شیخ رشید نے یونیورسٹی کے لیے 264 ملازمتیں اور 30 کروڑ روپے فنڈ بھی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں پرسوں مجھے کہاں ہونا ہے لیکن یہ ملازمتیں غریبوں کی بچیوں کو دینی ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالج کو میڈیکل یونیورسٹی بنانا بڑا مشکل تھا، یونیورسٹی کے لیے ایسے ایسے لوگوں کے نخرے اٹھائے جن کو سلام بھی کوئی نہیں کرتا۔