شہباز شریف کا تحریک عدم اعتماد کے روز فول پروف سیکیورٹی کا مطالبہ

تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن ارکان کی سیکورٹی بڑھائی جائے، شہباز شریف


ویب ڈیسک April 01, 2022
ضلعی انتظامیہ اورپولیس اپوزیشن ارکان کوسیکورٹی فراہم کرے،شہبازشریف:فوٹو:فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے 3 اپریل کو فول پروف سیکیورٹی دینے کا مطالبہ کردیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سیکریٹری داخلہ کو لکھے گئے خط میں تحریک عدم اعتماد کے روز فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

شہباز شریف کا خط میں کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے دن پی ٹی آئی کے ایک لاکھ سپورٹر پہنچیں گے اس لئے اپوزیشن ارکان کی سیکورٹی بڑھائی جائے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اپوزیشن ارکان کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اورپولیس آئین اورقانون کے مطابق فرائض انجام دے۔

شہبازشریف نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے دن بھی فول پروف سیکورٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط کی کاپی کمشنراسلام آباد، ڈی سی اورآئی جی کوبھی ارسال کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں