پینشن اور ڈسپیرٹی الاؤنس کی کٹوتی کیخلاف سرکاری ملازمین کا پشاور میں احتجاج
مظاہرین نے احتجاجاً خیبر روڑ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا
پشاور میں سرکاری ملازمین کی جانب سے پینشن کی کٹوتی اور ڈسپیرٹی الاونس کی کٹوتی کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔
ملازمین نے خیبر روڈ کو بند کر دیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، سرکاری ملازمین کا سوری پل پر دھرنا اور احتجاج جاری ہے جس میں گریڈ ایک سے 19 تک تمام سرکاری ملازمین شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری ملازمین کے ایسوسی ایشنز سراپہ احتجاج ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ڈی آر اے سے ایک فیصد کٹوتی نامنظور ہے، ملک کے کسی صوبے میں بھی ڈی آر اے سے کٹوتی نہیں کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات نہ منانے تک احتجاج جاری رہے گا۔