وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفی منظور کرلیا گیا

پنجاب کابینہ تحلیل ہوگئی، گورنر نے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو اپریل کو طلب کرلیا

گورنر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو اپریل کو طلب کرلیا (فوٹو : فائل)

کراچی:
تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار کا وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے دیا گیا استعفی منظور کرلیا گیا جس کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہوگئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے عثمان بزدار کا وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے استعفی منظور کرلیا۔ گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے بعد پنجاب کابینہ تحلیل ہوگئی جس پر گورنر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو اپریل کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں میں نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائےگا۔

وزیراعظم عمران خان نے (ق) لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی غرض سے چار روز قبل عثمان بزدار سے استعفی لیا تھا جو کہ دو روز قبل گورنر کو موصول ہوگیا تھا، انہوں ںے قانونی تقاضوں کا جائزہ لینے کے بعد آج استعفی منظور کیا ہے۔
Load Next Story