وزیراعظم نے فواد چوہدری کو وزارت قانون کا اضافی قلمدان سونپ دیا

تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ایم کیو ایم کے فروغ نسیم نے وزیر قانون کے قلمدان سے استعفیٰ دیا تھا


ویب ڈیسک April 01, 2022
—فائل فوٹو

LOS ANGELES: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو وزارت قانون کا اضافی قلمدان دے دیا۔

مذکورہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔

جس کے بعد ایم کیو ایم کے وزرا فروغ نسیم نے وزیر قانون اور امین الحق نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت سے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھیجوا دیا تھا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں