کھپرو نادہندگان کیخلاف حیسکو کا آپریشن25دیہات کی بجلی منقطع

4 کروڑ روپے کی وصولی کیلیے حیسکو ٹیموں کی کارروائی، نادہندگان میں کھلبلی مچ گئی


Nama Nigar February 25, 2014
4 کروڑ روپے کی وصولی کیلیے حیسکو ٹیموں کی کارروائی، نادہندگان میں کھلبلی مچ گئی۔فوٹو:فائل

حیسکو نے 4 کروڑ روپے سے زائد بقایا جات کی عدم ادائیگی پر 2 تعلقوں کی حدود میں واقع 25 گاؤں سمیت 100 سے زائد بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے۔

نادہندگان میں کھلبلی مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو حیسکو عبدالقادر جمالی کی خصوصی ہدایت پر نادہندہ صارفین کے خلاف شروع کی گئی خصوصی مہم کے دوران ایس ڈی او ملک غلام نبی نے لائن سپریٹنڈنٹ خان محمد ابڑو اور لیبر یونین کے چیئرمین راجہ شوکت علی خان قائم خانی کے ہمراہ تعلقہ کھپرو اور تعلقہ سندھڑی کے 4 کروڑ روپے سے زائد بقایا جات کی عدم ادائیگی پر 25 گاؤں او دیگر صارفین کے کمرشل اور گھریلو صارفین کے 100 سے زائد بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے۔

مہم کی اطلاع پر نادہندہ صارفین میں کھلبلی مچ گئی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ 25 گاؤں پر حیسکو کے 25 لاکھ روپے سے زائد بقایا جات ہیں۔ ایس ڈی نے بتایا کہ مہم کے دوران 2 کروڑ روپے سے زائد بقایا جات وصول کرلیے ہیں۔ انھوں نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ اپنے ذمے بقایا جات فوری طور پر ادا کرکے قانونی کارروائی سے بچیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں