مداح نے سیلفی کیلیے میسی کو گردن سے پکڑ کر دبوچ لیا

فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی نے پلیئرز کی سیکورٹی پر سوال اٹھادیا


ویب ڈیسک April 01, 2022
(فوٹو: اسکرین شارٹ)

فٹبال ورلڈکپ 2022 کے لیے کھیلے جارہے کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوران میچ میں سیکورٹی کی خلاف ورزی پر فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے سوال اٹھا دیئے۔

گزشتہ روز ارجنٹینا اور ایکواڈور کے مابین کھیلے گئے میچ میں معروف فٹبالر لیونل میسی کے ہمراہ سیلفی لینے کی کوشش میں ایک مداح نے انہیں زبردستی گردن سے پکڑ لیا، فین نے ایکواڈور کی جرسی پہن رکھی تھی، اپنے کیمرے کے لینز کے ذریعے غصے میں آنے والے میسی کو پکڑنے میں کامیاب ہو گیا تھا تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے جلد ہی گراؤنڈ سے باہر کردیا۔

اس واقعے کے بعد مداح نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر کے ساتھ ساتھ "ہر وقت کے بہترین کھلاڑی" کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو بھی دکھائی اور یہاں تک کہ میسی کی تعریف کرتے ہوئے ایک لمبا نوٹ بھی لکھا۔

مداح نے لکھا کہ آپ صرف ایک بار جیتے ہیں اور ایک بار میرے لیے کافی ہے کیونکہ میں اب تک کے عظیم ترین کھلاڑی سے ملا ہوں۔آپ کا شکریہ ان تمام خوشگوار لمحات کے لیے جو آپ نے فٹبال کے شائقین کو دیے، میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2022 کے لیے ارجنٹائن کا آخری کوالیفائنگ میچ تھا جو 1-1 کے برابری پر ختم ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں