ملک بھر میں ہفتہ ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری

شہروں کی نسبت دیہات میں مہنگائی کا زیادہ زور رہا، وفاقی ادارہ شماریات


ویب ڈیسک April 01, 2022
—فائل فوٹو

PARIS: ملک کنذیومر پرائس انڈیکس کے لحاظ سے ماہانہ، ہفتہ وار اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافہ کا رجحان مسلسل جاری ہے ملک حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد مہنگائی کی شرح میں ماہانہ بنیادوں پر 0.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اور ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 16.79 فیصد رہی ہے جبکہ کنذیومر پرائس اینڈیکس کے لحاظ سے مارچ 2021 کے مقابلے میں مارچ 2022میں مہنگائی 12.7 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی بارے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شہروں کی نسبت دیہات میں مہنگائی کا زیادہ زور رہا، مارچ میں مہنگائی 12.7 فیصد پر پہنچ گئی، ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.65 فیصد اضافہ ہوا جبکہ شہروں میں چکن 33.63 فیصد، پھل 15.17 فیصد مہنگے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں خوردنی گھی 8.32 فیصد، پیاز 7.01 فیصد، خوردنی تیل 5.05 فیصد مہنگے ہوئے، شہروں میں ٹماٹر 36.53 فیصد، انڈے 14.75 فیصد اور گندم 4.89 فیصد سستی ہوئی، ایک ماہ کے دوران شہروں میں چینی 1.02 فیصد سستی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دیہات میں ایک ماہ کے دوران چکن 33.34 فیصد، پھل 16.67 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ خوردنی تیل 12.35 فیصد اور گھی 10.30 فیصد مہنگا ہوا، دیہات میں ایک ماہ میں ٹماٹر 33.87 فیصد، انڈے 13.97 فیصد اور آلو 3.78 فیصد سستے ہوئیسالانہ بنیادوں پر دیہات میں ٹماٹر 158.82 فیصد، خوردنی تیل 63.47 فیصد، گھی 56.43 فیصد مہنگا ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں