بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

جام کمال خان اب بی اے پی(باپ) پارٹی کے سربراہ نہیں، ان کا پارٹی اجلاس بلانا غیر قانونی ہے، منظور کاکڑ

بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری منظور کاکڑ جام کمال پر برہم ہوگئے (فوٹو، فائل)

RAWALPINDI:
بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، قیادت کے فقدان کی وجہ سے سابق وزیراعلیٰ جام کمال اور جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور کاکڑ آمنے سامنے آگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور کاکڑ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان اب بی اے پی(باپ) پارٹی کے سربراہ نہیں، جام کمال خان کا پارٹی اجلاس بلانا غیر قانونی ہے۔


انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے فیصلوں کا اختیار ایگزیکٹو کمیٹی کے پاس ہے، وہی لائحہ عمل طے کرسکتی ہے۔

منظور کاکڑ نے ہدایت کی کہ اراکین غیر قانونی اجلاس میں شریک نہ ہو، جام کمال خان پارٹی صدرات سے مستعفی ہوچکے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے بھی پارٹی الیکشن کا کہا ہے۔
Load Next Story