پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلیے 25 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات کیلئے 828 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ایل این جی، ڈیزل اور پیٹرول کی درآمد کی ضرورت کے پیش نظر وزارت پیٹرولیم کے لیے 25 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے بتایا کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت منعقد ہوا جہاں وزیراعظم کے مشیر برائے سرمایہ کاری عبدالرزاق داوٴد، وفاقی سیکرٹریز، گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر سینئرافسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں اسپیشل کمیونی کیشن آرگنائزیشن کے لیے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات کے لیے 828 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
اس دوران ضروری اشیا کی قیمتوں کے جاری رجحان، ایل این جی، ڈیزل اور پیٹرول کی درآمد کی ضرورت کے پیش نظر وزارت پیٹرولیم کیلئے مارچ 2022 سے لے کر جون 2022 تک کی مدت کیلئے 25 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی جس کا مقصد پی ایس او کیلئے کیش کے حوالہ سے رکاوٹوں کو دور کرنا اور ایل این جی و تیل کی بلارکاوٹ فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔