یارکشائر کاؤنٹی کو انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی میزبانی کا گرین سگنل مل گیا

سابق اسپنر رفیق عظیم سے نسلی تعصب کا معاملہ ثابت ہونے پر یارکشائر میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوئی تھیں


Sports Desk April 02, 2022
سابق اسپنر رفیق عظیم سے نسلی تعصب کا معاملہ ثابت ہونے پر یارکشائر میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوئی تھیں۔ فوٹو : فائل

کراچی: نسلی تعصب کے معاملے پر ہونے والی اصلاحات کی منظوری ملنے پر یارکشائر کو انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کا گرین سگنل مل گیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے یارکشائر میں ہونے والی اصلاحات کی منظوری دے دی ہے، ای سی بی نے فروری میں یارکشائر پر عائد پابندی اٹھادی تھی۔

سابق اسپنر رفیق عظیم سے نسلی تعصب کا معاملہ ثابت ہونے پر یارکشائر میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوئی تھیں، پابندی ختم ہونے کے بعد ہیڈنگلے میں نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ممکن ہوسکے گا، یہ میچ 24 جون سے طے ہے۔جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز کا اختتامی میچ بھی جولائی میں اسی مقام پر شیڈول ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں