عامر لیاقت حسین کو دل کی تکلیف ایمرجنسی وارڈ میں داخل

طبیعت ناسازی کا سن کر وزیر اعظم نے اظہار تشویش کیا ہے، عامر لیاقت


ویب ڈیسک April 02, 2022
عامر لیاقت نے طبعیت ناسازی کی خبر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خود دی فوٹوٹوئٹر

رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی طبعیت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔

عامر لیاقت نے طبعیت ناسازی کی خبر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خود دی اور لکھا رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دل کی تکلیف کے باعث ایمرجنسی لے جایا گیا۔

عامر لیاقت نے ٹوئٹ میں مزید بتایا کہ ان کی طبیعت ناسازی کا سن کر وزیر اعظم نے اظہار تشویش کیا ہے اور ڈاکٹرز کو توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔

عامر لیاقت نے اسپتال میں اپنے ساتھ موجود اراکین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم سے ملنے ضرور جائیں گے۔

عامر لیاقت نے اس پیغام کے ساتھ اسپتال سے اپنی تصویریں بھی شیئر کیں جن میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں