نئے وزیراعلی پنجاب کے لیے ووٹنگ آج نہیں ہوگی سیکریٹری پنجاب اسمبلی

اسپیکرکواختیار ہے ووٹنگ کل کرواتے ہیں یا پیرکو،سیکریٹری پنجاب اسمبلی


ویب ڈیسک April 02, 2022
وزیراعلی کے انتخاب کے لئے اجلاس میں کوئی رکن ایوان میں موبائل فون نہیں لے جاسکے گا،سیکریٹری پنجاب اسمبلی:فوٹو:فائل

پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ نئے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے ووٹنگ آج نہیں ہوگی۔

سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے بیان میں کہا کہ آج انتخاب کا شیڈول جاری ہوگا اورکوئی کارروائی نہیں ہوگی۔اسپیکرکواختیار ہے کہ وہ ووٹنگ کل کرواتے ہیں یا پیرکو۔

نئے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج گیارہ بجے ہوگا۔ وزارت اعلی کے امیدوار آج اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے ہونے والے اجلاس کے لئے اسمبلی سیکریٹریٹ نے ایجنڈا اورایس اوپیز جاری کردئیے۔

ایجنڈے کے مطابق وزیراعلی کے انتخاب کے دن ارکان اسمبلی اپنا شناختی کارڈ اوراسمبلی کارڈ ساتھ لائیں۔ ارکان اسمبلی کے ساتھ مہمانوں کا داخلہ بند ہوگا۔ کوئی رکن اپنا موبائل فون اسمبلی میں نہیں لے جاسکے گا۔

ایجنڈے میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین ارکان اسمبلی اپنا بیگ ایوان میں نہیں لے جاسکیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔