سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہرے روکنے کے لئے ایمرجنسی نافذ

دارالحکومت کولمبو سمیت مختلف شہروں میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا


ویب ڈیسک April 02, 2022
سری لنکا میں سنگین اقتصادی بحران کے باعث دواؤں،ایندھن اورکھانے پینے کی اشیا کی قلت ہوگئی ہے:فوٹو:فائل

سری لنکا میں سنگین اقتصادی بحران کے باعث حکومت کے خلاف جاری مظاہروں کوروکنے کے لئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے صدرنے ملک بھرمیں ہنگاموں اورپرتشدد واقعات کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ دارالحکومت کولمبو سمیت مختلف شہروں میں رات کا کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

سری لنکا میں سنگین اقتصادی بحران کے باعث دواؤں ، ایندھن اورکھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ ملک میں ڈیزل کی قلت ہونے سے 10 گھنٹے روزانہ بجلی بند کی جارہی ہے۔

کولمبو میں سیکڑوں مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے احتجاج کیا اورصدرراجا پکسا سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا۔

سری لنکا میں گزشتہ کئی روزسے حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی مظاہرین کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں