کھانے کے لئے پیش کی گئی مچھلی زندہ ہوگئیویڈیو وائرل

مچھلی نے اچانک منہ کھولا اورچوپ اسٹک کودانتوں میں دبا لیا


ویب ڈیسک April 02, 2022
مچھلی کوکچا کھانے کے لئے پیش کیا گیا تھا:فوٹو:سوشل میڈیا

ISLAMABAD: مچھلی بہت سے لوگوں کی پسندیدہ ڈش ہے لیکن اگرکھانے کی سجی سجائی پلیٹ میں موجود مچھلی اچانک زندہ ہوجائے توکیا ہوگا۔

جاپانی ریسٹورنٹ میں مچھلی کے شوقین شخص کواس وقت زوردار جھٹکا لگا جب نوڈلز اورسلاد سے سجی سجائی پلیٹ میں موجود مچھلی کھاتے وقت اچانک زندہ ہوگئی۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوں ہی چوپ اسٹک مچھلی کے قریب پہنچی مچھلی نے خوفناک انداز میں منہ کھولا اورچوپ اسٹک کو دانتوں میں دبا کرمنہ بند کرلیا۔







View this post on Instagram


A post shared by TAKAHIRO (@takahiro4601)






یہ بات قابل ذکرہے کہ مچھلی کومکمل طورپر پکائے بغیر کھانے کے لئے پیش کیا گیا تھا۔

مچھلی کے زندہ ہونے کی ویڈیو کواب تک 7 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور17ہزارسے زائد لائیک کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |