وزیراعظم کا تحریک عدم اعتماد میں ناکامی کی صورت میں اسمبلی سے استعفے کے آپشن پرغور

پی ٹی آئی اوراتحادیوں کے استعفوں کی صورت میں نئی حکومت بحران سے دوچارہوسکتی ہے،ذرائع


ویب ڈیسک April 02, 2022
وزیراعظم سمجھتے ہیں فوری الیکشن فائدہ مند ہوں گے،ذرائع:فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے بعد اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے آپشن پرغورشروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد کے بعد دیگر آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔تحریک عدم اعتماد میں حکومت کو ناکامی کی صورت میں وزیر اعظم عمران خان اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کارڈ استعمال کر سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کوتجویز دی گئی ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھنے سے بہتر ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان اوراتحادیوں کی جانب سے اجتماعی استعفے دیئے جائیں۔ استعفوں سے نئی حکومت بحران سے دوچار ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اتنی سیٹوں پر ضمنی الیکشن کرانا مشکل ہو گا۔ یہی مشق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی بیک وقت کی جا ئے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم یہ سمجھتے ہیں کہ فوری طور پر الیکشن میں جانا ان کے لیے سود مندثابت ہوگا۔ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد155 ہے جبکہ قومی اسمبلی 342 نشستوں پر مشتمل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |