عید کے بعد ٹی وی پر بطور اینکر آرہا ہوں شیخ رشید

شیخ رشید نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کون سے چینل پر بطور اینکر آئیں گے


ویب ڈیسک April 02, 2022
شیخ رشید نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کون سے چینل پر بطور اینکر آئیں گے فوٹوفائل

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ رمضان یا عید کے بعد ٹی وی پر بطور اینکر آرہے ہیں۔

شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے سیاسی مردوں کو دفن کرنا میری سیاسی ذمہ داری ہے۔ ورنہ میں عمر کے اس حصے میں سلام وعلیکم کہنا چاہتا تھا، کیونکہ میرے پاس اب کام نہیں تھا اور یہی کام ہے۔

شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شاید میں رمضان کے بعد یا عید کے بعد کسی ایک ٹی وی چینل پر بطور اینکر بھی آرہا ہوں۔ تاہم شیخ رشید نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کون سے چینل پر بطور اینکر آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں