پاکستان نے 20 سال بعد آسٹریلیا کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز جیت لی

سیریز کا واحد ٹی20 انٹرنیشنل میچ منگل کو کھیلا جائے گا


ویب ڈیسک April 02, 2022
(فوٹو: پی سی بی)

RAWALPINDI:

پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔


قومی کرکٹ ٹیم نے 20 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار کیا ہے، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم آسٹریلوی ٹیم 41.5 اوورز میں 210 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔


ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے کا آغاز پر اعتماد رہا، اوپنر فخر زمان کے جلد آؤٹ ہوجانے کے بعد امام الحق اور کپتان بابراعظم نے ذمہ دارنہ اننگز کھیلی، دونوں بلےبازوں کے مابین 190 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔


کپتان بابراعظم نے سینچری اسکور کرتے ہوئے 12 چوکوں کی مدد سے 105 رنز بنائے جبکہ امام الحق نے 85 رنز بنائے۔


آسٹریلیا کی جانب پاکستان کی واحد وکٹ نتھین ایلس نے حاصل کی۔


اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے ایلکس کیری 56، کیمرون گرین 34، شان ایبٹ نے 47 رنز کی اننگز کی بدولت کینگروز کی ٹیم 210 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھی۔


پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونئیر نے 3، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف نے دو دو جبکہ زاہد محمود اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔


واضح رہے کہ آسٹریلیا نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-0 سے اپنے نام کر چکا ہے، سیریز کا واحد ٹی 20 انٹرنیشنل میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں