تحریک عدم اعتماد غیر ملکی سازش ہے جو ناکام ہوگی وزیراعظم

عوام ہمارے ساتھ ہے، اپوزیشن عوام سے مسترد شدہ ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک April 02, 2022
عوام ہمارے ساتھ ہے، اپوزیشن عوام سے مسترد شدہ ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد غیر ملکی سازش ہے جو ناکام ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد غیر ملکی سازش ہے جو ناکام ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام ہمارے ساتھ ہے، اپوزیشن عوام سے مسترد شدہ ہے، کے پی کے کی عوام نے تحریک عدم اعتماد کےخلاف فیصلہ سنا دیا، ضمیر بیچنے والے قوم کے سامنے آگئے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل خالد جاوید وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں، وہ وزیراعظم سے قانونی امور پر مشاورت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں