بانی ایم کیو ایم کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

دائر درخواست میں پیمرا اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔


کورٹ رپورٹر April 02, 2022
دائر درخواست میں پیمرا اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

بانی و قائد ایم کیو ایم کی تقاریر نشر کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کی پابندی کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں درخواست شہری محمد شمس نے دائر کی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 2015 میں بانی و قائد ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا کہ بانی و قائد ایم کیو ایم کسی دہشتگردی میں ملوث نہیں پائے گئے۔ بحیثیت بانی متحدہ کے فالوور مجھے ان کی تقاریر سننے کا آئینی حق ہے۔ ریاست کیخلاف نعروں پر معافی مانگ چکے ہیں۔ دائر درخواست میں پیمرا اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |