کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد
ویڈیو کا آغاز جسٹن ٹروڈو نے ’سلام‘ سے کیا
کراچی:
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔
جسٹن ٹروڈو نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ ویڈیو کا آغاز جسٹن ٹروڈو نے 'سلام' سے کیا اور کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کے مقدس مہینے کی مبارکباد دی۔
جسٹن ٹروڈو نے ویڈیو پیغام میں کہا آج کینیڈا اور دنیا بھر کے مسلمان رمضان کے مقدس مہینے کو منانے کا آغاز کررہے ہیں۔ یہ عبادت کا وقت ہے، غور و فکر اور ضبط نفس کا وقت ہے اور اسلام کی بنیادی اقدار جیسے امن، ہمدردی اور سخاوت کو منانے کا وقت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد
پیغام کے آخر میں جسٹن ٹروڈو نے تمام عالم اسلام کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا اپنے اہلخانہ کی طرف سے میں اور صوفی ان تمام لوگوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں جو بابرکت اور پُرامن رمضان منارہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ہے جب کہ پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔