اٹارنی جنرل کی چیف جسٹس اور وزیراعظم سے ملاقاتیں

ملاقاتوں میں مختلف قانونی و آئینی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقاتوں میں مختلف قانونی و آئینی معاملات پر بات چیت کی گئی۔ فوٹو:فائل

کراچی:
اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس اور وزیراعظم عمران خان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی جن میں مختلف قانونی و آئینی معاملات پر بات چیت کی گئی۔


اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے ملاقات کی جس میں سپریم کورٹ میں آئینی امور اور ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار پر گفتگو کی گئی۔ چیف جسٹس اور اٹارنی جنرل کی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم اور اٹارنی جنرل کے درمیان مختلف قانونی اور آئینی امور پر مشاورت کی گئی۔
Load Next Story