نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب نہ ہوسکا پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی
وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار کے لیے حکومت نے پرویز الہیٰ اور متحدہ اپوزیشن نے حمزہ شہباز کو منتخب کیا تھا
HYDERABAD:
اپوزیشن اور حکومتی بینچز سے شدید نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا اور نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب نہ ہوسکا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اراکین نے ہنگامہ آرائی شروع کی، جس کے باعث ڈپٹی اسپیکر نے چند منٹ میں اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
دوران اجلاس اراکین اسمبلی نے ایک دوسرے کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جبکہ طعنے کسے، اس موقع پر خواتین اراکین بھی کسی سے پیچھے نظر نہ آئیں۔ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے اجلاس ملتوی ہونے کے بعد متحدہ اپوزیشن کے اراکین نے پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا بھی دیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار کے لیے حکومت کی جانب سے پرویز الہیٰ اور متحدہ اپوزیشن نے حمزہ شہباز کو امیدوار منتخب کیا گیا ہے۔ دونوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع تھی۔
جہانگیر ترین گروپ، علیم خان گروپ اور پی ٹی آئی اراکین نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ ترین گروپ کے تین اور پی ٹی آئی نے چوہدری پرویز الہیٰ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔