کالا پل پر احتجاج کے باعث شاہراہ فیصل اور ڈیفنس میں ٹریفک جام
پیرکی شام بچے سے زیادتی کی غلط طبی رپورٹ پر شہری مشتعل، کورنگی روڈ پر دھرنے سے اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا
کالا پل کے قریب شہریوں نے میڈیکو لیگل افسر کی جانب سے بچے سے ذیادتی کی غلط رپورٹ بنانے پر سڑک پر دھرنا دے دیا۔
دھرنے سے کالا پل پر ٹریفک جام ہوگیا اور سڑکوں گاڑیاں ساکت ہوگئیں، شہریوں نے گھنٹوں ٹریفک جام میں گزارے،تفصیلات کے مطابق کالا پل کے قریب رہائشی علاقے میں اتوار کے دن بچے سے ذیادتی کے واقعے پر والد جاوید نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کراکر بچے کو طبی معائنے کیلیے جناح اسپتال پہنچایا تھا، پیر کو آنے والی طبی رپورٹ میں ذیادتی کا ذکر نہ ہونے پر بچے کے ورثا مشتعل ہوکر سڑک پر نکل آئے اور دھرنا دے کر بیٹھ گئے، ایس ایچ او ڈیفنس عبید اللہ نے بتایا کہ 22 فروری کو بچے سے زیادتی کے واقعے پر بچے کے والد جاوید نے مقدمہ درج کرایا پولیس نے بچے کو طبی معائنے کیلیے جناح اسپتال بھیجا جہاں میڈیکو لیگل افسر نے رپورٹ محفوظ کرلی تھی۔
دھرنا دینے والے اہل علاقہ اور بچے کے ورثا نے الزام لگایا ہے کہ غلط بنائی گئی میڈیکو لیگل رپوٹ سے ملزم قانون کی گرفت سے بچ جائیگا، پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے انھیں منتشر کردیا،کالا پل کی مرکزی سڑک پر پیر کی شام کو مظاہرین کے دھرنے سے کورنگی روڈ ، شارع فیصل ،قیوم آباد ، محمود آباد ، خیابان اتحاد ، ایف ٹی سی فلائی اوور، ریجنٹ پلازہ ، نرسری ، بلوچ کالونی ایکسپریس وے ،کورنگی صنعتی ایریا ، کاز وے اور کریک وے پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، مسافروں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا، ٹریفک جام کے دوران ایمبولینسیں بھی سڑکوں پر پھنسی رہیں،بعدازاں شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک بحال کرایا۔