علی ظفر کے نئے آنے والے البم ’’حُسن‘‘ کا پہلا ٹریک ریلیز

گلوکار نے موسیقی خود ترتیب دی جبکہ کلام کامل حیدرآبادی نے لکھا ہے

نئے کلام نے سامعین پر سحر طاری کردیا (فوٹو، انٹرنیٹ)

MONTEVIDEO:
معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے اپنے نئے آنے والے البم ''حُسن'' کا پہلا ٹریک ریلیز کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق علی ظفر نے البم کا آغاز صوفیانہ کلام ''مولا'' سے کیا جو سننے والوں پر سحر طاری کر دیتا ہے۔ آواز اور مناظر سامعین کو مسحور کن روحانی سفر پر لے جاتے ہیں۔

ٹریک کی ویڈیو شاہی قلعے کے شیش محل میں عکس بند کی گئی۔ موسیقی گلوکار علی ظفر نے خود ترتیب دی جبکہ کلام کامل حیدرآبادی نے لکھا۔ گلوکار نے البم کا حوالے سے خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔


علی ظفر کا کہنا ہے کہ ہم سب اپنے سفر سے گزرتے ہیں اور زندگی کو منفرد انداز میں دیکھتے ہیں، یہ البم اس خاص سفر کی عکاسی کرتی ہے جس سے میں بطور فنکار گزرا ہوں۔

خیال رہے کہ علی ظفر تقریباً 11 سال بعد نیا البم ریلیز کر رہے ہیں، ان کا آخری البم "جھوم" 2011 میں ریلیز ہوا تھا۔

[ytembed videoid="vwqOVwrjXw0"]
Load Next Story