رواں ہفتے ڈالر کی قیمت کیا رہی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قمیت 184، 185 روپے سے تجاوز کرگیا

(فوٹو: ٹوئٹر)

PARIS:
بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ اور غیریقینی سیاسی ومعاشی حالات کے باعث گذشتہ ہفتے بھی ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور ریال کی ریکارڈ اڑان رہی۔ ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 182، 183، 184روپے جبکہ اوپن ریٹ 184، 185روپے سے تجاوز کرگیا۔

ہفتہ وار کاروبار میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.31 روپے بڑھ کر 184.09 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.50 روپے بڑھ کر 185.50 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 1.74 روپے بڑھ کر 241.63 روپے ہوگئے جبکہ اسکے برعکس اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے روپے 240.50 روپے پر مستحکم رہی۔


انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 3.18 بڑھ کر 203.63 روپے ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 1.50 روپے بڑھ کر 202.50 روپے، سعودی ریال کی قدر 61 پیسے سے تجاوز کر کے 49.07 روپے ہوگئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 35 پیسے بڑھ کر 49.10 روپے ہوگئی جبکہ گزشتہ ہفتے ڈالر یومیہ بنیادوں بلندی کے نئے ریکارڈ بناتا رہا۔ چین کو قرض ادائیگیوں کے دباؤ زرمبادلہ ذخائر میں کمی سے ڈالر کی رسد کم رہی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ, مہنگائی بڑھنے جیسے معاشی چیلینجز مارکیٹ پر اثرانداز ہے جبکہ درآمدی بل اور تجارتی خسارہ بڑھنے سے بھی ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے لیکن بڑھتی قدر وڈیمانڈ کے باعث اوپن مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ڈالر نایاب رہا۔
Load Next Story